جہانگیر ترین مریم نواز

جہانگیر ترین گروپ کے ن لیگ سے بیک ڈور رابطے، مریم نواز کی تصدیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین گروپ کے ن لیگ سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی، مریم نواز کا کہنا ہے کہ جہانگیر تر ین گروپ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طرف جہانگیر ترین گروپ کے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کی تو دوسری جانب وزیر اعظم کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے گندے کپڑے بدلنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ حقیقی تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئے گی اس لئے وزراءکی بار بار تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

واضح رہےکہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو گروپ نظر آرہا ہے یہ اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے جو نظر آرہا ہے ، یہ لوگ ہمارے ساتھ اور دوسرے جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، یہ سیاسی لوگ ہیں انہوں نے اپنے حلقوں میں واپس جانا ہے لیکن موجودہ حکومت کی تاریخی نالائقی اورنااہلی کی وجہ سے یہ لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے