کورونا

ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مجموعی اموات 17 ہزار سے تجاوز

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب  5 ہزار 611 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد  7 لاکھ 95627 تک جا پہنچی ہے، جب کہ فعال کیسز کی تعداد 88698 ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.17 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3324 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 89812 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 277593 ہوگئی ہے جب کہ 4593 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 288598 ہے اور 7964 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21618 اور ہلاکتیں 232 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 113121 اور 3103 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16463 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 461 افراد انتقال کر گئے۔ خیال رہے کہ  گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5253 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72981 ہے اور اب تک 660 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے