عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈکشنری میں نہیں ہو سکتا کا لفظ نہیں، مریم نواز کے خلاف ایسی زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بتایا کہا کہ کے پی کے کو ایسے وزیرِ اعلیٰ ملے جن کا حلیہ غنڈوں جیسا ہے، وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کو گفتگو کرنے کا طریقہ بھی نہیں آتا، اُنہوں نے حال ہی میں گٹھیا گفتگو کی۔

اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز کیا پہن رہی ہیں، اس پر تنقید کی گئی، ان کی زبان درازی میں تبدیلی نہیں آ رہی، ان کی تبدیلی گندے کلچر کے ساتھ چل رہی ہے، یہ نہیں چلے گا، ہم ملک کی معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاست کا آغاز کرنےکے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میری قیادت کا اعتماد ہے کہ اتنی بڑی ذمے داری مجھے دی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کو جتنی سہولتیں دے سکیں وہ دیں، جرنلسٹ اسپورٹس فنڈز کےحوالے سے بری خبر آئی کہ فنڈز نہیں دیے جا رہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی کو کوئی خبر روکنے کا نہیں کہوں گی، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ن لیگ کے سوا تمام حکومتوں نے میڈیا سے متعلق پروجیکٹس بند کیے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، میڈیا ٹاون فیز 2 پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، صحافیوں کے لیے نیا ہاؤسنگ فیز لا رہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس جون تک پنجاب میں کام شروع کر دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے