خواجہ آصف

عمران خان نے پی ڈی ایم کو حکومت چلانے میں آسانیاں پیدا کیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو حکومت چلانے میں آسانیاں پیدا کیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت پراکسی کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، 9 مئی کو جو ان لوگوں نے کیا، اللہ کے فضل سے ناکام ہوا، ناکامی کے بعد دوبارہ یہ پلان پراکسی کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی یتیمی تنگ کررہی ہے، عدم اعتماد کے بعد یہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کیا ہماری گورنمنٹ 14 ماہ چل سکتی تھی؟ اسمبلیاں توڑی گئیں تو ہمارے لیے آسانی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو سیاست کی زیر زبر معلوم نہیں، اس شخص نے آرمی چیف کی تقرری پر بھی تماشا کیا۔ کل آئی ایم ایف کے ساتھ زوم پر جو لوگ تھے سب مفرور ہیں، ہم پر بھی مشکل وقت آیا، ہم نے عزت آبرو سےکاٹا، خدشہ ہے یہ شخص یہاں رکے گا نہیں، یہ انتہائی ڈپریسڈ شخص ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے