بلاول بھٹو

غربت لنگرخانے کھولنے سے نہیں بلکہ پالیسی تبدیل کرنے سے ختم ہوگی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان غربت کے خاتمے کے لئے کوئی پالیسی بنانے کے بجائے لنگر خانے کھولنے میں مصروف ہیں جس سے غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد کا اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اس وقت غریب شہری پیسے کم ہونے کے باعث میڈیکل اسٹورز سے دوا لئے بغیر واپس جانے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر عمران خان کو ان والدین کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں جو بچوں کے اسکول کی فیس تک ادا نہیں کر پا رہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ایک عام شہری کا پاکستان میں زندہ رہنا ناممکن ہوچکا ہے جبکہ موجودہ صورت حال میں عام شہری کسی عید پر اپنے بچوں کو نئے کپڑے بھی نہیں لے سکیں گے۔ عمران خان واحد حکمران ہے جو عوام کے بجائے چندے پر نظر رکھتے ہیں اور بیرون ممالک سے چندہ لینے کے لئے نئے نئے حربے استعمال کررہے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو کرپشن کے خلاف جنگ کا جھانسہ دے کر مہنگائی کے شکنجے میں کس دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب حکمران خود چور ہوتا ہے تو ملک میں مافیا بے لگام ہوکر زیادہ منافع کے حصول کے لئے ہر چیز مہنگی کردیتا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کے جرائم کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اگر 3 سال تبدیلی کیلئے کم ہیں تو 8 سالوں میں خیبرپختونخواہ میں سرکاری اسپتالوں کے مہنگے علاج کے علاوہ اور کیا تبدیلی آئی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے