مسلم لیگ ن

ن لیگ نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کردی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے فہرست کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، کھئیل داس کوہستانی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی اس فہرست میں شامل۔ اسی طرح عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، جگدیش چند، عامر جاوید، انیتا عرفان اور سردار درشن سنگھ بھی ن لیگ کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے