فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کا وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے  ترجمان فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی بھی عمران خان کے جھوٹ اور دغا بازی سے تنگ آچکے ہیں، سندھ ہاوس میں خرید و فروخت کا الزام سفید جھوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے آج بھی انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی، جب وزیراعظم قانون کی خلاف ورزی کرے تو قانون مذاق بن جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ملک پر قانون شکن وزیراعظم حکومت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان حوالہ ہنڈی کے ذریعے چوری کے پیسے باہر بھیجنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان مزید تھوڑی دیر رہ گیا تو یہ جیلوں میں ہوں گے، یہ خوفزدہ ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے