فیس بک

فیس بک نے 10ہزار نئے ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا

کیلفورنیا (پاک صحافت) فیس بک نے اپنے نئے کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ’میٹاورس‘ کے لیے یورپی یونین سے 10ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق فیس بک نے گزشتہ دنوں ورچوئل رئیلٹی اورآگمینٹڈرئیلٹی کے اشتراک سے انٹرنیٹ صارفین کو باہم غیر مرئی طور پر مربوط اور منسلک کرنے والا جدید کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ’میٹاورس‘ متعارف کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پلیٹ فارم ایک ایسی آن لائن دنیا ہو گی جس میں صارفین ورچوئل ماحول میں وی آر (ورچوئیل رئیلٹی)ہیڈ سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے باہم کھیل سکیں گے اور کام کر سکیں گے۔ اس نظام کے ذریعے مختلف ممالک میں بیٹھے لوگ خود کو ایک دوسرے کے پاس دیکھیں گے اور مل جل کر ایسے گیمز کھیلیں گے، کام کریں گے اور گپ شپ لگائیں گے جیسے وہ ایک ہی کمرے میں اکٹھے بیٹھے ہوں۔

واض رہے کہ فیس بک کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی آئندہ 5سالوں کے دوران یورپی یونین سے 10ہزار لوگوں کو بھرتی کرے گی اور یہ اعلیٰ مہارتوں کے حامل ملازمین میٹاورس کی تشکیل میں کمپنی کی مدد کریں گے۔ دوسری جانب ناقدین فیس بک کی اس نئی پراڈکٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میٹاورس جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے سوشل میڈیا لوگوں کی آن لائن زندگیوں پر حد سے زیادہ کنٹرول حاصل کر لے گا۔ یہی نہیں بلکہ اس سے لوگوں کی پرائیویسی بھی مزید داﺅ پر لگ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے