حمزہ شہباز

تمام اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل قدر ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کرسمس کے موقع اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل قدر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور قربانیوں کا پیغام ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کے لیے امن اور احترام کی علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے