حافظ حمداللہ

عمران خان جتنا چیخیں چلائیں ہوگا وہی جو آئین کہہ رہا۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جتنا چیخیں چلائیں، سر پیٹیں، ہوگا وہی جو آئین کہہ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لنگڑا مارچ سے انتخابات نہیں مرضی کا آرمی چیف چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کو اپنے لیڈر سے مشورہ کرنے کا حق ہے، واپسی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ وزیراعظم کا ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ جس جنرل باجوہ کو عمران خان نے توسیع دی اور تاحیات توسیع دینا چاہتے تھے وہ نواز شریف کے نامزدکردہ آرمی چیف تھے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت شدہ چور جھوٹے بد دیانت اور آئین شکن سے آئینی معاملات میں مشورہ نہیں بلکہ اسے سزا دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے