بلاول

18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کی 17 وزارتیں ختم ہونا چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے باوجود 17 وزارتیں صوبوں کو منتقل نہیں ہوئیں، ہم ان شاء اللہ یہ 17 وزارتیں ختم کریں گے، ان پر خرچ ہونے والے 300 سو ارب روپے عوام پر خرچ کریں گے، ان 17 وزارتوں پر 300 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، انہیں ختم ہونا چاہیے تھا، حکومت کی طرف سے ایک ہزار 5 سو ارب روپے سبسڈی دی جاتی ہے، یہ سبسڈی مزدور، کسان کارڈ کے ذریعے عوام کو براہ راست فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کیڈٹ کالج برائے خواتین کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے، انرجی، فرٹیلائزر اور بہت سے سیکٹر میں حکومت 1500 ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہے، ارادہ ہے اس سبسڈی کو ختم کریں، اگر نہیں تو کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کے ذریعے یہ سہولت عوام کو پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کی ضرورت نہیں، ہم سبز توانائی اور سولر انرجی پر سرمایہ کاری کریں گے، غریبوں کو 300 سو یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی حکومت کو وعدہ کرنا ہوگا کہ پانچ سال کے اندر تنخواہیں دگنی کرے گی، معاشی بحران کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے بھی ملک کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مہنگائی، تاریخی بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، جتنی روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت آج ہے، شاید ماضی میں نہیں تھی، دس سال پہلے ایک خاندان کا 35 ہزار تنخواہ میں گزارہ ہوجاتا تھا، آج کی معاشی صورتحال میں اسی خاندان کو 70 ہزار رقم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے