آصف زرداری

عمران خان کیجانب سے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کے لئے ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، اقتدار چھن جانے کے بعد وہ ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم کی مذمت کرتے ہیں، یہ احتساب سے بچنے کی بھونڈی کوشش ہے۔ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان ذہنی توازن کھوچکے، یہ شخص اب قومی اداروں پر حملہ آور ہورہا ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ سزا سے بچنے کیلئے عمران خان اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، اقتدار کے لالچ میں عمران نیازی کا تمام حدیں پار کرنا ملک کیخلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سازشی بیانیے سے عوامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان نفرت پھیلاکر ملک اور اداروں کا نقصان کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے