شہباز شریف

ن لیگ اور ایم کیو ایم قائدین کی اہم بیٹھک، تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی۔ جس میں باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شریک تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی اور باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

صدر ن لیگ شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے