فواد چوہدری

ن لیگ نے جان بوجھ کر گیلانی کو ووٹ نہیں دیا، فواد چوہدری کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن خوش نہیں تھی کہ پی پی رہنما یوسف ‏رضا گیلانی آگے آرہے ہیں، اس لئے ممکن ہےن لیگ نےجان بوجھ کر اپنے سینیٹرز کو کہا ہو کہ گیلانی کو ووٹ ‏نہیں دینا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 3 بڑی جماعتیں ہیں جو کسی دوسرے کو آگے نہیں آنے دیتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ن ‏لیگ  اس بات سے خوش نہیں تھی کہ یوسف رضا گیلانی آگے آرہے ہیں، ممکن ہے ن لیگ نے جان بوجھ کر ‏اپنے سینیٹرز کو کہا کہ گیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم  نے جتنی توجہ کیمرے ڈھونڈھنے پر ‏لگائی اس کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں پر دیتے اور ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتا دیتے تو اپوزیشن والے ‏رو نہ رہے ہوتے، خوشی کی بات ہے ڈپٹی چیئرمین کے ووٹ میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا، جس ‏سے ظاہر ہوتا ہے اپوزیشن سینیٹرز کے سیکھنے کی صلاحیت کافی اچھی ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ سے جان چھڑانا چاہتی ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ‏ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں ہے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اب تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابی اصلاحات کی طرف آنا چاہئے، ‏اپوزیشن کی لیڈرشپ کو چاہئے کہ اب وہ مریم اور بلاول کے پاپا سے آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے