شاہد خاقان عباسی

ہم بتائیں گے نیب میں کون سی کرپشن ہوئی ہے،جو ظلم ہوئے ان کا حساب دیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب میں ہم ثبوت کے ساتھ بتائیں گے کہ کس نے کہاں کرپشن کی ہے، بے بنیاد الزامات کے ذریعے جو ظلم کیا گیا ان کا حساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون سازی عوام پر مزید بوجھ کیلئے کی جاتی ہے۔ مری میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے، کوئی سڑک صاف کرنے والا نہیں تھا، مری حادثے کی ذمہ داری کس کی ہے؟۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار عدالتی معاملات کا جواب آج تک نہیں دے پائے، صادق امین کے لقب عدالتی فیصلوں میں بانٹے گئے۔ سینیٹ اور اسمبلی میں عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں، حکومت آئی ایم ایف سے کیے دعوے بتانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی اکاؤنٹ، بینک اسٹیٹمنٹ عمران خان نے نہیں دی، 26 اکاؤنٹس میں سے صرف 4 ظاہر کیے گئے، اس سے بڑا چور کون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے