آصف رضا میر کا نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف رضا میر نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس رشتے میں ’میں‘ نہیں ’ہم‘ کو اہمیت دیں، اگر تمام تر کوششوں کے باوجود اس رشتے میں موجود تنازعات ختم نہیں ہو رہے تو اسے ختم کرنا ہی بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار و پروڈیوسر نے نجی ویب میگزین کے مہمان بننے، انہوں نے تقریباً 10 برس بعد پہلی بار انٹرویو دیتے ہوئے انڈسٹری میں اپنے سفر، زندگی کے نشیب و فراز، اپنی ازدواجی زندگی اور اپنے بیٹوں احد اور عدنان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی۔ بیٹوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکار اور بیٹے احد رضا میر کا کام آج تک نہیں دیکھا کیونکہ احد نے بھی کبھی ان کا کام نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ دوران انٹرویو انہوں نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں، اس رشتے میں ’میں‘ کے بجائے ’ہم‘ پر توجہ دیں، تعلقات کو مضبوط بنائیں اور اگر کسی موڑ پر محسوس ہو کہ تمام تر کوششوں کے بعد بھی رشتہ قائم نہیں رکھ سکتے تو دیر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے