الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی سکندر سلطان راجہ کو کینیڈا میں سفیر لگائے جانے کی تردید

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سکندر سلطان راجہ کو کینیڈا میں سفیر لگائے جانے کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر سے متعلق گمراہ کن افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی ملک کے سفیر نہیں بن رہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مذید کہنا تھا کہ ایسی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو کوئی آفر نہیں کی، مدت مکمل کرنے کے بعد بھی الیکشن کمشنر اپنے ملک میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران یہ دعوی کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے