آپریشن

مچ، کول پور کمپلیکس آپریشن، 3 دن میں 24 دہشتگرد ہلاک

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے علاقے مچ اور کول پور کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران گزشتہ 3 دن میں 24 دہشت گرد ہلاک کیے، دہشت گردوں کو سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطاء اللّٰہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں، باقی ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشت گردی سے جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے