رحمان ملک

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی ہماری اندرونی نظام کی ناکامی ہے، ترکی میں بیٹھ کر سیکیورٹی سسٹم کو بے وقوف بنایا گیا، رحمان ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کو حکومتی ناکام پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کرکٹ کےدورہ پاکستان کی منسوخی پراپنی آراء پیش کرنےکےلیےمتعدد پیغامات موصول ہو رہےہیں کہ کیوں میچ کو آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا؟یہ ہمارے اندرونی نظام کی ناکامی اور ریاست کی رازداری کا احترام نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسطرح الرٹس کو محفوظ کرنے کے لیے ایس او پی کی فقدان کی وجہ بھی ہے،الرٹ احسان اللہ احسان کی بنیاد پر جاری کیا گیا جس نے ترکی میں بیٹھ کر ہمارے سیکیورٹی سسٹم کو بیوقوف بنایا، یہ وہی احسان اللہ احسان ہے جس سے ملالہ یوسف زئی اور آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے حقائق معلوم کرنا درکار ہے۔

واضح رہے کہ رحمان ملک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ متوقع حملےکاالرٹ احسان اللہ احسان نےتیار کیاتھا اور یہ ہمارے پولیس سسٹم چینلز کے ذریعے گیا جو کہ مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں اور یہاں تک کہ مجرموں نے بھی مواصلاتی سیٹ چوری کیے ہیں اور وہ پولیس کی سرگرمیوں کی نگرانی کےلیے ان کا استعمال کرتے ہیں،کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ان میں کتنے انڈین ایجنٹ ہوں گے جو ہماری غیر محفوظ مواصلاتی نظام کی نگرانی کر رہے ہونگے؟۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے