نواز شریف

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے۔ خیال رہے کہ مولاناطارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر نواز شریف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلاشبہ اولاد اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں میں بڑی نعمت ہے، دُکھ کی گھڑی میں مولانا طارق جمیل کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے مرحوم بھائی عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کی تھی۔ یوسف جمیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھائی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ میں مرحوم بھائی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی منفی خبروں کا سد باب کرنے کے لیے یہ ویڈیو پیغام انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ریکارڈ کر وا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے