جنرل عاصم منیر

پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آرمی چیف

اٹک (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل نرادر ہوڈ ٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد بروتھا میں کیا گیا، دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں،

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات ،مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے