فیصل کریم کنڈی

کرپشن کی کہانی عمران خان سے شروع ہو کر عمران خان پر ختم ہوتی ہے، فیصل کریم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کرپشن کی کہانی عمران خان سے شروع ہو کر عمران خان پر ختم ہوتی ہے۔ عمران خان نے پورا ملک تباہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے وفاقی دارالحکومت   اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گورننس کی باتیں منافقت کی انتہا ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان دولت کی خاطر پی سی بی کو ٹھوکر مار کر کیری پیکر کے ہو گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان صاحب تم نےجو ملک کا حشر کیا ہے، قوم کبھی نہیں بھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے