فیس بک ڈیوائس

فیس بک کی جانب سے 2 نئی ویڈیو کالنگ پورٹل ڈیوائسز متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک کی جانب سے 2 نئی ویڈیو کالنگ پورٹل ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں،  کمپنی کے مطابق دونوں ڈیوائسز مختلف ممالک میں ابھی پری آرڈر میں دستیاب ہوں گی جبکہ انہیں 19 اکتوبر صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پورٹل گو اور اپ ڈیٹڈ پورٹل پلس کی قیمت بالترتیب 199 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 349 ڈالرز (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 2019 کے بعد پہلی مرتبہ فیس بک کی جانب سے نئی پورٹل ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی پورٹل ڈیوائس ہے جسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں جبکہ فیس بک کی جانب سے ایک بلیوٹوتھ اسپیکر بھی الگ سے دیا جائے گا۔ فیس بک کی یہ ڈیوائسز بنیادی طور پر ویڈیو کالنگ کے لیے ہیں اور ان میں اینڈرائیڈ پر مبنی انٹرفیس دیا گیا ہے جس میں بھی ویڈیو کالز پر ہی زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے