کیپٹن صفدر

نیب سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نیب اب سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔ حکومت جب جس کے خلاف چاہے اسی ادارے کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کروا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز سے ذاتی عناد کی بنیاد پر نیب کے ذریعے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے لیکن مریم ان انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں اور نہ ہی وہ احتجاجی مظاہروں اور پی ڈی ایم سے پیچھے ہٹیں گی۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے اسلام آباد میں تین ماہ دھرنا دیا جائے گا جس میں ملک بھر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی جبکہ عیدالاضحی بھی ڈی چوک میں منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پی ڈی ایم کے قافلے میں شامل نہیں ہوگا وپ پچھتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے