بلاول شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی کی بلاول سے ملاقات، ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی  پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے خصوصی ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ ملاقات میں شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری اعلامیے  میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی   پی پی چیئرمین سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی۔ پی پی ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بلاول سے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگی۔جس  پر  پی پی چیئرمین بلاول نے جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔ خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ خالی ہونے والی نشست پرسابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان شکست کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے