امیرمقام

عمران خان اب وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ امیرمقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیرمقام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہئے کہ اب وہ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، اب وہ کسی صورت وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ مارچ میں لوگ اسلحہ لے کر آئے تھے۔ عمران خان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کے سازش مارچ کو مسترد کردیا ہے۔

امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سازش ہوئی تھی تو خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے کیوں نہیں دیئے؟ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وعدے پورے نہ کرنے پر عمران خان کے اتحادیوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ عمران خان نے 126 دن دھرنا دے کر ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے