خواجہ آصف

آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، وزیر دفاع

کراچی (پاک صحافت)  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، انشاءاللّٰہ جلد آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک سمری آجائے گی، نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی دباؤ نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے اِنہی میں سے نام فائنل ہو جائے گا، فی الحال اس وقت تک اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ حکومت کو امید ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی اس عمل میں رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے، آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے