مولانا فضل الرحمن

آئین کی بالادستی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں۔ مولانا فضل الرحمن

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر تعمیر و ترقی اور مسائل کا حل ممکن نہیں۔ حکومت کو سب سے پہلے آئینی دائرے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی کورونا وائرس سے شفایابی کے لئے دعا گو ہوں اللہ تعالی انہیں شفا دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کو ملتوی کرنے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے ہم پی ڈی ایم میں شامل کسی پارٹی کو بھی قربان نہیں کرسکتے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پالیسی اور مختلف عہدوں پر موجود افراد ٹھیک نہیں۔ جب حکومتی سطح پر آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو سب ٹھیک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے