اسماعیل راہو

چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ صوبائی وزیر

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر سندھ کا کہنا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے گھی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ غریب عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھی پر 90 روپے اور چینی پر 17 روپے اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

صوبائی وزیر سندھ اسماعیل راہو کا مزید کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے پر 150روپے اضافے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے، وفاق یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خور و نوش پر سبسڈی دے۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا سونامی لاتے ہیں، تباہی سرکار نے 30 دنوں میں 3 مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے