سرفراز بگٹی

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دی جانے والی سہولتوں کا عام شہری تصور نہیں کر سکتا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، عدلیہ کے مسائل ہیں جن کا سب کو پتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے، تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نا اہل ہوا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کو کوئی فیور نہیں دیا جا رہا، نگراں حکومت کے لیے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے اور قابلِ احترام ہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تاحال تقریباً 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے ہیں، یہ عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا، واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد سے زیادہ تعداد افغان تارکینِ وطن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افسوس ناک واقعات میں ’را‘ کا کردار رہتا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی فالٹ لائنز میں ملک مخالف ایجنسیاں ہمیشہ اضافہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے