جلیل عباس جیلانی

غزہ کے زخمیوں کو پاکستان میں طبی سہولتیں دینا چاہتے ہیں، نگراں وزیرِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے فلسطین کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، غزہ کے زخمیوں کو پاکستان میں میڈیکل سہولت دینا چاہتے ہیں۔ نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کر رہا ہے، اسرائیل کو جواب دہ قرار دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس دوران جلیل عباسی جیلانی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورت حال بہت گھمبیر ہے، غزہ میں 15 ہزار شہادتیں ہو چکی ہیں، 40 ہزار زخمی ہیں، غزہ سارا تباہ ہو چکا ہے، غزہ میں کئی میڈیکل سہولتیں تباہ ہو چکی ہیں، اس وقت ممکن نہیں کہ غزہ میں کوئی ملک اسپتال قائم کرسکے۔ نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کر رہا ہے، اسرائیل کو جواب دہ قرار دینا چاہیے۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسلامی ممالک بشمول پاکستان نے اسرائیل اور بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈالا، پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، او آئی سی نے جنگ بندی کی کوششیں کی۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ سیز فائر معاہدے کے تحت 50 اسرائیلیوں کو حماس رہا کرے گا، معاہدے کے تحت اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، حماس کے پاس 250 اسرائیلی قیدی ہیں، 7200 فلسطینی اسرائیل کے پاس قید ہیں، اتنی تباہی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی کیا صورتِ حال ہوگی۔ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کو سعودی عرب اور پاکستان نے اسپانسر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے