مریم اورنگزیب

ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی اور حکومتی غنڈہ گردی کا راستہ روکا۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن دھاندلی اور حکومتی غنڈہ گردی کا راستہ روکنے میں کامیاب ہوگئی۔ آئینی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کا عمل قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے حکومتی دھاندلی کا پول عوام کے سامنے کھل گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی شفافیت اور غیرجانبداری نے پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی بے نقاب کردی ہے۔ کسی ووٹ چور کو پولنگ کے ڈبے پر ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں عوام جیت گئی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں حکومتی دھاندلی و غنڈہ گردی کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کو آزادانہ ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ضمنی الیکشن میں آر ٹی ایس بٹھانے، ووٹ اور الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کرنے اور عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی جرات نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے