شہباز شریف

نوازشریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آگئے ہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے 4 سیاہ برسوں میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا چلہ کاٹا ہے، مہنگائی کی خزاں سے نجات اور آسانیوں کی بہار کا موسم جلد آنے والا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پورا ملک متحد ہے، صنعت اور تجارت کا پہیہ چلے گا تو غریب کا چولہا بھی جلے گا۔ نواز شریف کے آنے سے غریبوں کی امیدیں پھر سے جاگ اٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے