ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کردیا کہ ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ خیال رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بندش کا آج تیسرا روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔ خیال  رہے کہ آج ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا تیسرا دن ہے۔

واضح رے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور اب تک سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے