شہباز شریف

پارٹی نہایت قابل، وفادار، بہادر، مخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پرویز ملک جیسے ایک قابل، بہادر اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لیگی رہنما پرویز ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز ملک ایک مخلص بھائی، دوست اور ساتھی تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے۔ نواز شریف اور مسلم لیگ نون سے ان کی وابستگی، وفاداری اور محبت و اعتماد کا تعلق مثالی رہا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملک، جمہوریت اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے۔ ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی۔ اللٌٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے