نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی میانوالی حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو شاباش

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیسیٰ خیل کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے جاری بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنایا۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکار ہارون خان نے فرض کی ادائیگی میں جان دے کر اعلیٰ مثال  قائم  کی۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ہارون خان قوم کا ہیرو ہے، اس کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے شہید ہارون خان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ شہید اہلکار ہارون خان کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے