سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، اسلام آباد سے 800 افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن کر کے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ خیال رہے کہ گرفتار افغان باشندوں کو سرحد پار پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جار ی بیان میں بتایا گیا ہے کہ 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیرِ حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے کہا کہ 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔ خیال رہے کہ آپریشن بارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے