مقبول باقر

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کچرا پھیلانیوالے افغانوں کیخلاف ایف آئی آر درج

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) سید مقبول باقر نقوی کی ہدایت پر کراچی کے ضلع شرقی میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی طور پر کچرا اُٹھانے اور پھیلانے والے افغان باشندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جمشید زون کی یو سی 8 میں افغان باشندے کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں جس کے باعث نالے بند ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچرا چننے والے افغان باشندے پورے علاقے میں گندگی پھیلاتے ہیں اور نالے بھی چوک کر دیتے ہیں۔ اس مسئلے پر سید مقبول باقر نقوی نے ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر کچرا اٹھانے اور پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ  کو بریفنگ دی گئی کہ پولیس نے کچرے کے غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹس کو بند کر دیا ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ افغان باشندوں کےخلاف فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے