خورشید شاہ

الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، مل بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔ خواہش ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق تین ماہ میں ہونے چاہئیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن جتنی جلدی ہوگا معیشت کی تباہی سے مزید بچ سکیں گے۔ ہم نے سمجھ لیا تھا کہ پاکستان معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے۔ ہفتے دس روز میں شہید جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شناخت ہوگئی ہے کہ جان محمد مہر کو کس نے قتل کیا ہے۔ تمام افراد کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے