بلاول بھٹو

سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانی کا ازالہ مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانی کا ازالہ صرف مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 15 ویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوط بنانے کی جدوجہد میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان کا کردار اہم ہے۔ ہمیں نوجوان نسل کو سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں، جھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں ہوتی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے تاریخی استقبال کے لیے کراچی میں 30 لاکھ سے زائد عوام کے مجمع کو سبوتاژ کرنے کے لیے 180 جیالوں کا خون بہایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر سال 18 اکتوبر کو اپنے شہداء کو یاد کرنے اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور ان سے پہلے والی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے