نگراں وزیراعظم کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی برادری تشدد روکنے کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے ذمے داروں کا احتساب کرے، عالمی برادری اسرائیل کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے روکے۔

تٖفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے، عالمی انسانی قانون اسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اندھا دھند حملے ختم کیے جائیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے کچھ عرصے قبل اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو میں زور دیا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل سے بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کو کہے۔ خیال رہے کہ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے