نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔

تٖفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات دوران عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ بی آر آئی فورم سے خطاب کریں گے اور چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔انوار الحق کاکڑ چین و پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے