بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے، خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پانچ روزہ نجی دورے پر دبئی گئے ہوئے تھے، جہاں سے وہ آج واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دورہ دبئی کے فورا بعد امریکا روانہ ہونا تھا، تاہم وہ دبئی سے واپس کراچی پہنچ گئے۔  ذرائع کہنا تھا کہ بلاول بھٹو دبئی میں مختصر قیام  کے بعد امریکہ چلے جائیں گے جہاں امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کہا جارہا تھا کہ بلاول بھٹو دبئی میں مختصر قیام  کے بعد امریکہ چلے جائیں گے جہاں امریکی حکام سے افغانستان میں قیام امن، سفارتی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان کے مستقبل کے تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال کےحوالے سے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے