شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی سفیر سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان منظم رابطے نہایت اہم ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں وسعت کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے پروگرام میں امریکی امداد پر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں پاکستانی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گا، پاکستانی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے