حافظ نعیم

امریکا نے ہمیشہ دہشت گرد ریاستوں کی پشت پناہی کی، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (پاک صحافت) حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کا ساتھ اس لیے دے رہا ہے کیونکہ وہ خود ایک دہشت گرد ریاست ہے، اس نے ہمیشہ دہشت گرد ریاستوں کی پشت پناہی کی اور اسی لیے وہ اسرائیلی بمباری کو درست قرار دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ دہشت گرد ریاستوں کی پشت پناہی کی ہے، اسی لیے امریکا اسرائیل کے بم پھینکنے کو درست قرار دے رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین کا ہے، اسرائیل ہر سال سیکڑوں معصوم فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل نے دہشت گردی کر کے اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا۔ انہوں نے غزہ پر حملے پر مسلم ممالک کی خاموشی کو سوالیہ نشان قرار دیا اور کہا کہ مسلم ممالک سے سوال کرتے ہیں کہ کہاں ہیں ان کے حکمراں؟ مسجدِ اقصیٰ میں نماز پڑھنے والوں پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے