مرتضی وہاب

ہم آپ کو سستی بجلی پیدا کر کے دیں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کا باپ شہر کے عوام ہوتے ہیں، ہم آپ کو سستی بجلی پیدا کر کے دیں گے، ہم پنجاب میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام کا آغاز کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی کےتمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی تنقید اور تعصب کی سیاست نہیں کرتی ہے، پیپلز پارٹی کے نمائندے شہر کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی میں بختیاری یوتھ سینٹر دورہ کیا اور بتایا کہ آج سے اس کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ بختیاری یوتھ سینٹر میں 15 ایکڑ زمین پر کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں، 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دونوں اسٹیڈیمز عالمی معیار کے ہوں گے۔

واضح رہے کہ میئر کراچی نے کہا کہ میں نے بختیاری یوتھ سینٹر میں کرکٹ کھیلی ہے، ضلع وسطی نے ماضی میں کرکٹ کے سپر اسٹارز پیدا کیے ہیں اور اب ایک بار پھر کراچی کے نوجوان عالمی سطح پر اپنا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی تنقید اور تعصب کی سیاست نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے