پی ٹی آئی رہنما محمد ابراہیم خان نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

ملتان (پاک صحافت) ملتان سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شکست دینے والے پی ٹی آئی رہنما محمد ابراہیم خان نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ اب تک 100 سے زائد پارٹی رہنما پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما محمد ابراہیم خان نے جاری بیان میں کہا کہ  9 مئی کو ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا جو قابل مذمت ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ملتان سے تعلق رکھنے والے 6 سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑ دی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 212 کے سلیم اختر لابر، پی پی 214 سے ظہیر الدین علیزئی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہا۔ پی پی 215 سے جاوید اختر انصاری، پی پی 219 سے اختر ملک بھی عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔دوسری طرف پی پی 220 سے میاں طارق عبداللّٰہ اور پی پی 223 سے ملک اکرم نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے