ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت غزہ میں طبی ٹیمیں بھیجنے پر غور نہیں کر رہے، ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غزہ تک رسائی نہیں ہے، ہم نے غزہ میں امدادی سامان بھیجا مگر طبی ٹیم بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، ہم فی الوقت غزہ میں طبی ٹیمیں بھیجنے پر غور نہیں کر رہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا ہے، نگراں وزیرِ اعظم نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، ایک ماہ سے زائد عرصے سے غزہ پر اسرائیلی افواج کی جارحیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے علاقوں پر اسرائیلی قبضہ یا قبضہ برقرار رکھنے کے کسی بھی بیان کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اسرائیلی شہر میں کنسرٹ پر حملے کی ویڈیو نہیں دیکھی، ویڈیو دیکھنے کے بعد ہم اس پر اپنا ردِ عمل جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے