مراد علی شاہ

پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اُگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے، مراد علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اُگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے اس سے قبل  اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کےدوران وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتہ ہے۔ اب ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔ خیال رہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف پی ڈی ایم ہی بتائے گی، موجودہ حکومت کے خلاف جمعہ کو پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے