نوشین افتخار

نوشین افتخار نے اپنی کامیابی ڈسکہ عوام کے نام کردی

ڈسکہ (پاک صحافت) این اے 75 ڈسکہ سے کامیابی حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنی کامیابی ڈسکہ کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے کامیابی حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن کی رہنما نوشین افتخار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کامیابی کوئی جادوگری نہیں بلکہ یہ عوام کی محبت ہے جس نے مجھے کامیاب کیا ہے۔ میں اپنی جیت ڈسکہ کے عوام کے نام کرتی ہوں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نوشین افتخار کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے مجھے کامیاب کروا کر پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ عوام حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے۔ نومنتخب رکن اسمبلی کو مبارکباد ینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگی کارکنان کی جانب سے ابھی تک جشن منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے